صادق آباد،چنی گوٹھ،اوچ شریف (نمائندہ نوائے وقت،خبرنگار، نامہ نگار)سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دیگی، غیر سنجیدہ لوگوں کے پارلیمنٹ میں آنے سے جمہوریت کو خطرہ ہے ‘تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کے امکانات واضح ہو چکے ہیں جس سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی سید احمد محمود ،مخدوم احمد مجتبیٰ گیلانی،ایم این اے مرتضیٰ محمود ،مخدوم مصطفی محمود اورعلی حیدرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی ناصرف سینیٹر بنیں گے بلکہ چیئرمین سینٹ بھی منتخب ہوں گے۔ ا