ملتان (سپیشل رپورٹر)اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملتان چوہدری ذولفقار علی سدھو گزشتہ روز بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں بے ہوش ہوگئے انہیں فوری طور پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان منتقل کیا گیا۔ طبیعت سنبھلنے پر انکو آرام کے لئے گھر بھیج دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی انہیں کارڈیالوجی جانا پڑا تھا اور ان ک انجیوگرافی ہوئی تھی۔