خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) خانیوال مرضی پورہ میں واقع واحد گورنمنٹ گرلز اسکول جس کے سامنے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سالہ سال پڑے رہتے ہیں اور اسی طرح نالیوں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے۔اسکول کی طالبات و ٹیچرز سمیت اہل علاقہ بیماریوں کا شکار ہیں پچھلے 15 سالوں سے درخواستیں اس مسلئے کے متعلق انتظامیہ کو دی جارہی ہیں مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔خانیوال شہر کو جانیوالی یہ مین سڑک ہے جسکا کارپٹ کا کام بھی 2 سالوں سے ادھورا پڑا ہے۔ شہر یو ں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔