کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک نے سرکاری رعایتی سکیم کے تحت مکانوں کیلئے قرض لینے والوں کو تعمیراتی عرصے کے دوران ذاتی ضمانت کی سہولت دیدی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست گزاروں کو مکاناتی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ بینکوں کی جانب سے کاغذات یا مکان مکمل نہ ہونے کی صورت میں قرض کی فراہمی سے ہچکچاہٹ ہے۔ مسئلہ کے حل کی غرض سے سٹیٹ بینک نے ایک سال کے لئے تیسرے فریق کی ضمانت قبول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سٹیٹ بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس اقدام کے بعد بینک یہ یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں گے کہ مارک اپ سبسڈی سکیم کے فوائد معاشرے کے ان پسماندہ طبقات تک پہنچیں جو اس وقت ذاتی مکان کے مالک نہیں ہیں۔
سستے مکانوں کیلئے قرض: سٹیٹ بنک نے ذاتی ضمانت کی سہولت دیدی
Feb 16, 2021