چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا فیڈمک کے اکنامک زون اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ

لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک سے منسلک فیڈمک کے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا ۔چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق اور انکی ٹیم نے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جنرل عاصم باجوہ نے 600 میگا واٹ پر مشتمل بجلی کے وسیع منصوبے اور ترسیلی نظام سے متعلق فیڈمک کے اقدامات کا جائزہ لیااور کہا کہ سی پیک اتھارٹی ، فیڈمک کے زیر انتظام سپیشل اکنامک زونز کے ترقیاتی کاموں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی ، بزنس زوز اور سائٹ آفس کا بھی دورہ کیا۔ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے چاروں اطراف باؤنڈری والز ، مین گیٹس اور ڈبل کیرج روڈ مکمل کر لی گئی ماسٹر پلان کے لیے کنسلٹنٹ سلیکشن کا عمل جاری ہے ۔ انہوںنے فیڈمک میں قائم خصوصی چائنیز  ون ونڈو سیل اور چینی سرمایہ کاروں کے لیے مختص بلاک کے بارے میں بھی آگاہ کیا جہاں صرف چینی کمپنیاں صنعتیں لگائیں گی۔  علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں قلیل مدت میں اب تک10 بڑی کمپنیاں صنعتیں  لگا چکی ہیں ،بجلی اور گیس سمیت تمام سہولیات میسر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن