اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)یتامی، غرباء ،مساکین اور ضرورت مندوں کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے۔بڑھتی ھوئی مہنگائی نے غرباء ،مساکین اورسفیدپوش طبقے کوپریشان کردیا ہے،لوگ ذہنی امراض کا شکارہوتے جارہے ہیں۔خودکشی کے بڑھتے ھوئے رحجان کی ایک وجہ بے حسی لاپرواہی اورایک دوسرے کی خبرگیری نہ کرنابھی ہے۔ان خیالات کا اظہارہومن رائٹس کونسل پاکستان کی مرکزی راہنما محترمہ ماہم ماروی ایڈوکیٹ نے ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری سردارمحمدحمزہ مغل کے والد گرامی حاجی محمداصغرمغل کی تیمارداری کیموقع پر انکی رہائشگاہ خدمت مرکز مغل ہاؤس ٹھٹھی محلہ یوسی 42 راولپنڈی میں کیا۔انہوں نے یوسی 42 اورگردونواح کے ضرورت مند وں کواشیائے خوردونوش اورمریضوں کودوائیاں انکی دہلیزپر پہنچائیں۔سردارمحمدحمزہ مغل نے بتایا کہ ہم زکوۃ کمیٹیوں اور اپنی مدد آپکے تحت دن رات اہلیان علاقہ کی خدمت کر رہے ہیں اور خدمت مرکزمغل ہاؤس 24 گھنٹے عوام الناس کیلئے کھلا رہتاہے۔