پی ٹی سی ایل نے سمارٹ کلائوڈ کیمپس سلوشن متعارف کرادیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک سے کاروباری صارفین کیلئے سمارٹ کلائوڈ کیمپس سلوشن متعارف کرادیا اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔اس سروس میں مصنوعی ذہانت وائی فائی 6 کیمپس سافٹ ویئر پر مبنی LAN اورWAN  شامل ہیں۔  ان سروسز کا انفراسٹرکچر کاروباری نیٹ ورک کیلئے پی ٹی سی ایل کی کامیاب صنعتی کنکٹیویٹی، صلاحیت اور ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر  کے ساتھ ساتھ ہواوے کے جدید ترین خود کار نیٹ ورک مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹم کلائوڈ پلیٹ فارم کے لئے کارآمد ہوگا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا انٹیلی جنٹ نیٹ ورک آٹومیشن کلائوڈ پلیٹ فارم ہے جو مینجمنٹ ، کنٹرول اور تجزیاتی طریقہ کار کو مظبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کاروباری نیٹ ورکس کیلئے مکمل آٹو میشن سروسز فراہم کرتا ہے جو بگِ ڈیٹا کے بڑے تجزیاتی طریقہ کار کے ذریعے نقائص اور خامیوں کو دورکرتا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضرار ہشام خان ، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا  ’’ پی ٹی سی ایل کا بزنس سلوشن ہمارے کاروباری صارفین کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن