اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکونوشی فقط ہلاکتوں اوربیماریوں کی وجہ ہے ،تمباکونوشی سے پیداہونے والے امراض دل سمیت دیگرکاعلاج عام فرد کے بس کی بات نہیں ،تمباکونوشی سے پرہیز کرکے ان بیماریوں سے بچاجا سکتا ہے،نوجوان نسل میں تمباکونوشی کابڑھتا ہوارجحان خطرے کی گھنٹی بجارہاہے،ایف ای ڈی کانفاذکرکے تمباکونوشی کی نہ صرف روک تھام کی جاسکے گی ،بلکہ ہم نوجوان نسل کوبیماریوں سے بچاسکیں گے ،ریونیومیں اضافہ ہوگااور حکومت کامعاشی بوجھ بھی کم ہوگا۔ایک اہم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے (پناہ ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن کاکہناتھاکہ دل کاعلاج بہت مہنگاہے ،اس بارے عوام کوآگہی دیتے ہوئے پناہ 36سال گزرنے کے باوجود اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ،دل سمیت کینسر ودیگرموذی امراض میں اضافہ خطرناک ہے۔12اگست 2020کوبی ایم سی میڈیسن پرشائع ہونے والے آرٹیکل میں بتایاگیاکہ دنیا بھر میں 300 ملین سے زائد افرادتمباکونوشی کرتے ہیں۔