سینٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا حکومتی آرڈیننس عدلیہ ‘ پارلیمنٹ پر عدم اعتماد ہے : جہانزیب خان 

Feb 16, 2021

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے ضلعی رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں اوپن بیلٹ کا حکومتی آرڈیننس عدلیہ اور پارلیمنٹ پر عدم اعتماد ہے موجودہ حکومت آئین، قانون اورجمہوریت کی قاتل ہے سینٹ کے الیکشن میں ہر قیمت پر برتری حاصل کرنے کیلئے تمام غیر آئینی ،غیر قانونی اور غیرجمہوری آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، اپنے ایک بیان میں خان جہانزیب خان نے کہا کہ حکمران بدترین ڈکٹیٹر کے طور پر بے نقاب ہوچکے ہیں تحریک انصاف اپنی سیاسی موت مرچکی ہے ۔

مزیدخبریں