ٹاٹے پور (نامہ نگار) یوسی ٹاٹے پور پی پی پی کے رہنما ملک غلام شبیر دھرالہ نمبردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے بلکہ علی موسیٰ گیلانی اور یوسف رضا گیلانی کے نامزد امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے ہم حافظ الطاف حسین دھرالہ اور مہر نذر حسین سنڈھل کی نامزدگی پر متفق ہیں۔
بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے‘ گیلانیوں کے نامزد امیدواروں کی حمایت کرینگے : غلام شبیر
Feb 16, 2021