حکومت مشاہیر اسلام کی شان میں توہین کے واقعات کا تدارک کرے

Feb 16, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت مشاہیر اسلام کی شان میں توہین کے واقعات کا تدارک کرے ، کالعدم تنظیموں کی منت سماجت نہ کی جائے شکنجے میں جکڑاجائے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے ،مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہم نے پہلے بھی اپنے خون سے حب الوطنی کی تاریخ لکھی آئندہ بھی دریغ نہیں کریں گے، مکتب تشیع نظریاتی کونسل سے فیڈرل شریعت کورٹ سمیت تمام مذہبی اداروں میں نظریاتی نمائندگی سے محروم ہے حکومت مذہبی اداروں میں سیاسی بھرتیوں کے نظام میںتبدیلی لائے، ،اسلام آباد میںحضرت بری امام ؒحضرت سخی محمودؒ، اورکزئی میںانورشاہ سید میاں ؒاورڈیرہ اسمعیل خان میں کوٹلی امام حسین ؑ کے شیعہ اوقاف کے مسائل حل کئے جائیں مکتب تشیع کو 21مئی 85کے موسوی جونیجو معاہدے کے مطابق حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،کسی دوسرے کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں چاہتے اپناعقیدہ و نظریہ کبھی نہیں چھوڑیں گے،پاک وطن کے تحفظ ، شیعہ سنی یکجہتی ، عقائد حقہ کی پاسبانی اور قومی حقوق کیلئے قائد ملت جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔اس عزم کا اظہار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے سید فیاض حسین شاہ کاظمی کی میزبانی میں قصر امام موسیٰ کاظم آئی ٹن اسلام آباد میں منعقدہ ملک گیر ’اجر رسالت ؐ ‘  عزاداری کنونشن میں منظور کردہ اعلامیہ میں کیا گیا اس موقع پر سینئر شیعہ علمائے کرام ، بانیان مجالس ، ماتمی تنظیموں کے سالار بھی موجود تھے 

مزیدخبریں