چنی گوٹھ (نامہ نگار) بہاولپور ڈویژن کی سب سے بڑی نہر پنجند پر قائم پل بیاسی ہزار ٹوٹ گیاآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ انہار اور انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں مقامی افراد نے بتایا کہ بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع کے کچے اور بیٹ کے علاقوں کوملانے والا اہم پل بیاسی ہزار جو پنجند نہر پر واقع ہے اس کا حفاظتی جنگلا اور دیوار ٹوٹ جانے کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے یہاں سے ضلع بہاول پور اور رحیم یارخان کی منڈیوں میں زرعی اجناس آنے اور لے جانے میں یہ پل کلیدی کردار ادا کر رہاہے محمکمہ انہار کی طرف سے " خبردار یہ پل بھاری گاڑیو ں کا داخلہ ممنوع کا بورڈ لگا کر گویا اپنی ذمہ داری نبھا لی لیکن بھاری گاڑیاں چلانے والے محکمہ انہار کے عملہ کو خوش کر کے انسانی زندگیوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے کمشنر بہاول پور ڈی سی بھاولپور اور ڈی سی رحیم یا خان قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے خصوصی توجہ دے کر پل تعمیر کرائیں۔
نہر پنجند پر پل بیاسی ہزار ٹوٹ گیا، آمدورفت میں مشکلات
Feb 16, 2021