جب سمجھوں گی منزل مل گئی  شوبز چھوڑ دوں گی:میرا

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)فر فر انگریزی بولنے والی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ابھی شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی۔میرا نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی پیشکش موجود ہے ، جو اسکرپٹ اچھا لگتا ہے اس میں کردار نبھانے کی حامی بھر کر لگن سے کام کرتی ہوں۔میں نے فلموں کی تعداد کی بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری تمام فلموں نے ریلیز کے بعد ہلچل مچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاسدین شروع سے ہی میرے خلاف محاذ قائم کیے ہوئے ہیں۔ جس کا سلسلہ جاری ہے مگر میرے مخالفین کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میں نے ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ سے میرے مخالفین کو کبھی کامیابی نہیں ملی۔میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران کہیں باہر سے نہیں آیا یہ ہمارے اپنوں کی مہربانیاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...