کسی کی دل آزاری کرکے کبھی خوشی حاصل نہیں کی جاسکتی:فلمسٹار ریشم

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں یقین سے کہتی ہوں کہ کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا ، خوش کلامی کے دو بول آپ کا مرتبہ بلند کر دیتے ہیں ،شوبز سے ہٹ کر بھی میرا حلقہ احباب ہے اور میںدوستی کو صرف محبت اور اخلاص کے پیمانے میں تولتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں حسد عام سی چیز ہے مگر حسد کرنے والا بے چینی اور اضطراب کا شکار رہتا ہے بلکہ اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ، چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام اخلاق کی بنیاد پر پوری دنیا میں پھیلا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے میں بھی اخلاقیات کا وصف پیدا کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کیلئے اپنے دلوں کا بڑا کر کے ہم دوسرے کی نظر میں اپنی عزت پیدا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن