گوجرخان (نامہ نگار) پی ٹی آئی کا دور اقتدار عوام کے لئے عذاب بن چکا ہے گوجرخان کے عوام کا پرسان حال کوئی نہیں گوجرخان کی منتخب قیادت لمبی تان کر سو گئی ہے عوام کوحالات کے رحم و کرم پر ٹھوکریں کھانے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے گوجرخان کی نواحی آبادی بڑکی جدید میں واٹر سپلائی کے لیے بچھائی جانے والی پائپ لائن آبادی کے مکینوں کے لیے وبال جان اورذہنی اذیت کا باعث بن گئی ہے اڑھائی ماہ قبل شروع ہونے والا کام ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گوجرخان کی ناقص حکمت عملی کے باعث پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پایا مین بڑکی روڈ غوثیہ مسجد ریلوے پھاٹک اور اندرونی محلہ کی آبادی کی گلیوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا گیا من پسند افراد کی گلیوں میں پائپ لائن ڈالی گئی ہیں باقی تمام آبادی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے لوگ ان گڑھوں میں گر رہے ہیں ادھورے کام کے باعث ٹریفک بلاک رہتی ہے جس سے تاجروں کے کاروبار بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں بڑ کی کے مکینوں کے لیے وبال جان بنی ہوئی واٹرسپلائی لائن کو فوری طور پر مکمل کیا جا ئے توڑ پھوڑکاشکار ہونے والی گلیوں کو کنکریٹ کیاجائے ۔
بڑکی جدید میں بچھائی جانے والی واٹر سپلائی لائن وبال جان بن گئی
Feb 16, 2021