اقوا م متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیری عوام کا مسئلہ حل کیا جائے:صفدر حسین 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز گوجرانوالہ ریجن ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل صفدر حسین نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دیئے بغیر برصغیر میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتااوربھارت پونے دوسال سے جاری لاک ڈان کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول گوجرانوالہ کینٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی امن کیلئے مستقل خطرہ ہے اوراقوام عالم پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ایک قرض ہے جو گذشتہ 70سالوں سے ادا نہیں کیاجاسکاکشمیری عوام بھارتی جبر اوراستحصال کے سبب انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبورہیں۔

ای پیپر دی نیشن