حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی :ملک وسیم ڈوگر 

Feb 16, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک محمد وسیم ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت بنانانہیں چلانااصل کام ہے، حکمرانوں نے عوام سے وفا نہیں کی انہیں اقتدار کے ایوانوں میں براجمان رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں، حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ، حکمرانوں کی 18ماہ کی نااہلی اور اورناقص کارکردگی کے باعث ملک کے حالات خراب ہوئے ہیں،اپنے ایک بیان میں ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا کہ الیکشن میںبڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے اپنی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت کا پہیہ روک دیاہے،روزگارختم ہوگیا ہے اور مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے،نئے پاکستان میں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے،18 ماہ کے دوران عمران نیازی سرکار نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جسے سراہاجاسکے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نالائقیوں کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہے،نالائقوں کاٹولہ اپنی عیاشیوں میں مگن ہے، سچائی اور حقائق کی موجودگی میں چور چور ڈاکو ڈاکو کا بیانیہ نہیں چل سکتا،انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کو نالائق اور کٹھ پتلی حکومت سے نجات دلاناناگزیر ہوچکاہے،مہنگائی، بیروزگاری اورحکومتی اقدامات سے اکتائے عوام پیپلز پارٹی کو ہی حقیقی نجات دہندہ مانتے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کووزارت عظمیٰ کے منصب پر فائزدیکھنا چاہتے ہیں۔ 

مزیدخبریں