الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) نجی ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور اسکے گردونواح میں پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں بغیر سرجن اور کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کے آپریشن کئے جا رہے ہیں نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز و عملہ کی وجہ سے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ڈی ڈی ایچ او چونیاں مبینہ طور پر اپنے سہولت کار کی مدد سے رشوت لیکر مخصوص عطائیوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے عوامی وسماجی حلقوں کے رہنماؤں حاجی سعید احمد محمد امین شمے خاں و دیگر نے سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر احسان الحق نے اپنے مؤقف میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے بلا تفریق کارروائیوں کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
الہ آباد: نجی ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان‘ نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز عوام کی زندگیوں سے کھیلنے لگے
Feb 16, 2021