عالمی ادارہ صحت نےآسٹرازینیکا نوول کروناوائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی

Feb 16, 2021 | 13:02

ویب ڈیسک

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے آسٹرا زینیکا/آکسفورڈ نوول کروناوائرس ویکسین کی2اقسام کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی اور انہیں کوویکس کے ذریعے عالمی سطح پرترسیل کی اجازت دے دی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ 2اقسام آسٹرازینیکا-ایس کے بائیوجنوبی کوریا اورسیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیارکی ہیں،اس نے مزیدکہاکہ ویکسین63.09فیصد موثرہے اورآسانی سے ذخیرہ کرنے کی اہلیت کے باعث کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کیلئے موزوں ہے۔عالمی ادارہ صحت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرجنرل برائے ادویات وطبی مصنوعات کی رسائی ڈاکٹرماریانگیلا سیماوے کہاہے کہ ویکسین اب کوویکس کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے جوکہ نوول کروناوائرس کی ویکسینزتک مساوی رسائی کیلئے عالمی ادارہ صحت کی زیرقیادت ایک بین الاقوامی اقدام ہے۔سیمانےکہاکہ جن ممالک کو آج کی تاریخ تک ویکسین تک رسائی حاصل نہیں ہوئی وہ آخرکاراپنے طبی کارکنوں اورخطرے کا شکارآبادی کوویکسین لگانا شروع کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر جگہ ترجیحی آبادی کی ضروریات پوری کرنے اور عالمی رسائی کی سہولت دینے کیلئے دبا جاری رکھنا ہوگا۔اس مقصد کیلئے انہوں نے 2ترجیحات ترتیب دیں جو کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور تیار کرنے والوں کی جانب سے اپنی ویکسینز کوجائزہ کیلئے جلدعالمی ادارہ صحت کے حوالے کرنا ہے۔پی فائزر/بائیواین ٹیک ویکسین کی دسمبرکے آخرمیں منظوری کے بعد آسٹرازینیکا دوسری نوول کروناوائرس ویکسین ہے جس کی عالمی ادارہ صحت نے منظوری دی ہے۔

مزیدخبریں