وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہاہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں،اس کرپٹ نظام کیخلاف عمران خان نے اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔وفاقی وزیرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج ہم پارلیمانی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں،یہ فیصلہ کرنا ہے عوامی نمائندے اہلیت پر پارلیمان میں آئیں گے یا خریدوفروخت سے۔
آج ہم پارلیمانی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔جہاں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ عوامی نمائندے اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر پارلیمان میں آئیں گے یا خرید و فروخت کے ذریعے ۔ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں اْس کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں جس کے خلاف عمران خان نے اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) February 16, 2021