وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت سے نکی جئی ہاں چاہتی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ روزمریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک چھوٹی سی سرجری ہے جو اس پاکستان میں نہیں ہو سکتی جس کے حکمران 35 سال انکے باپ چچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرجری کی بات کر کے مریم حکومت سے نکی جئی ہاں چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ دیا دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان این آر اونہیں دے گا۔
کل مریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک “چھوٹی” سی سرجری ہے جو اس پاکستان میں نہیں ہو سکتی جس کے حکمران 35 سال انکےباپ چچا رہے-
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 16, 2021
سرجری کی بات کر کے مریم حکوت سے”نکی جئی ہاں” چاہتی ہیں-
پہلے بھی کہہ دیا دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان NRO نہیں دے گا