مریم حکومت سے نکی جئی ہاں چاہتی ہیں، شہباز گل

Feb 16, 2021 | 14:51

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت سے نکی جئی ہاں چاہتی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ روزمریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک چھوٹی سی سرجری ہے جو اس پاکستان میں نہیں ہو سکتی جس کے حکمران 35 سال انکے باپ چچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرجری کی بات کر کے مریم حکومت سے نکی جئی ہاں چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ دیا دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان این آر اونہیں دے گا۔

مزیدخبریں