سینیٹ انتخابات, پاکستان تحریک انصاف نےسب سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں ، مسلم لیگ دوسرے نمبر پر

Feb 16, 2021 | 16:48

ویب ڈیسک

تین مارچ کو سینیٹ انتخابات کے لیے سب سے زیادہ امیدوار حکمران پاکستان تحریک انصاف نے میدان میں اتارے ہیں جن کی تعداد 52 ہےجبکہ مسلم لیگ ن 19 امیدواروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔اتوار کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھا۔کل 170 امیدواروں نے کاغذت نامزدگی جمع کروائے ہیں۔پی پی پی 18 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان سے حکمران بی این پی نے 16،پی ٹی آئی دو،جمیعت علمائے اسلام ف نے 5، بی این پی مینگل پانچ،عوامی دو،اے این پی تین،آزاد دو،جمہوری وطن پارٹی، ہزارہ ڈویلپمنٹ پارٹی نے ایک ایک امیدوار میدان میں اتارا ہے۔خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی 23، پی پی پی تین،اے این پی تین،جے یو آئی 8،مسلم لیگ ن تین،جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار 9 میدان میں ہی۔ سندھ سے پی پی پی کے 14،ایم کیو ایم 10،پی ٹی آئی 12،جی ڈی اے 2 اور تحریک لبیک کا ایک امیدوار میدان میں ہے۔اسی طرح پنجاب سے پی ٹی آئی 15،مسلم لیگ ن 12،مسلم لیگ ق 1امیدوار کے ساتھ میدان میں ہے۔اسلام آباد سے پی پی ایک،پی ٹی آئی پانچ اور مسلم لیگ ن کےچار امیدوار میدان میں ہیں۔

مزیدخبریں