پاکستان تحر یک انصاف کی مر کزی خاتون رکن زاہدہ لطیف نے کہا ہے کہ مر یم نوازبیرون ملک بھاگنے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہیں مگر ان کو بھاگنے سے پہلے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑ یگا ۔ منگل کے روز مختلف اپنے دفتر میں راوی ٹائون اور شاہدرہ کے مختلف علاقوں سے آنیوالی پارٹی خواتین سے گفتگو کے دوران پاکستان تحر یک انصاف کی مر کزی خاتون رکن زاہدہ لطیف نے کہا کہ جھوٹ اور فر یب (ن) لیگ والوں کا وطیرہ بن چکا ہے مگر قوم انکے جھانسے میں نہیں آئے گی او ر کر پشن کر نیوالوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مر یم نوا ز نے لندن میں فلیٹ سے لیکر ہر معاملے میں قوم سے جھوٹ بولا ہے اور اب وہ وہ علاج کے بہانے کے یہاں سے بھاگ کر لندن جا نا چاہتی ہے مگر وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں وہ کسی کو این آر او نہیں اور آخری چور کو نشانہ عبر ت بنانے تک ملک میں شفاف اور بلا تفر یق احتساب جا ری رہے گا انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو ہر صورت پورا کیا جائیگا ۔