مستحقین زکوٰۃ میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کی تقسیم کا عمل جاری ہے:شوکت لالیکا

 وزیرزکوٰۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہاہے کہ  مستحقین زکوٰۃ میں ایک ارب 37 کروڑ روپے کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ مالی سال2020-21 کی پہلی ششما ہی قسط کے تحت ریگولر گزارہ الاؤنس کے ایک لاکھ 44 ہزار مستحقین میں ایک ارب 29 کروڑ 60 لاکھ روپے اور بصارت سے محروم 6 ہزار 6 سوافراد میں 8 کروڑ روپے تقسیم کئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے شوکت علی لالیکا نے کہاکہ ریگولر گزارہ الاؤ نس کے مستحقین کو9000 روپے جبکہ بصارت سے محروم افرادکو 12000 روپے فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ رقم ضلع زکوٰۃ کمیٹیوں کو جاری کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہا کہ رجسٹرڈ مستحقین موبائل فون پر 8257 سے پیغام مو صول ہونے کے بعد اپنے قریبی یو۔بی۔ ایل اومنی سنٹر سے پوری رقم وصول کرسکتے ہیں۔

موصولہ رقم پر کسی قسم کی کو ئی کٹوتی نہیں کی جارہی۔ سروس چارجز متعلقہ  زکوٰۃ کمیٹی خود  یو۔بی۔ ایل اومنی کو ادا کر ے گی۔اس حوالے سے ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ضلعی زکوٰۃ  افسران کو مستحقین کی مکمل راہنما ئی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ انہیں گزارہ الا ؤنس کے حصول میں کو ئی مشکل پیش نہ آ ئے۔

وزیرزکوٰۃ شوکت علی لالیکا نے کہاکہ مو جو دہ قیادت ملک کو ریا ست مدینہ کی بنیاد پر استوار کر نا چاہتی ہے اور معا شرہ کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ محکمہ زکوٰۃوعشر بھی حکومت کی ان کو ششوں میں معاون اور سر گرم عمل ہے۔ محکمہ مستحق زکوٰۃ، بے سہارا افراد، بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور مفلوک الحال افراد کو ہر سال مختلف  مدات میں مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...