وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں پبلک سیکٹر کی پہلی نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈپٹی سیکرٹری رافعہ حیدر،پروجیکٹ ڈائریکٹرپنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام ڈاکٹرمنیرودیگرافسران موجودتھے۔لیب انچارج ڈاکٹرعندلیب نے وزیرصحت کو نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین کی ورکنگ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان کے پبلک سیکٹرمیں نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ اپنی نوعیت کی پہلی جدیدترین مشین ہے۔نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین 4کروڑروپے کی لاگت سے خریدی گئی ہے اورنیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین کے ذریعے مختلف اقسام کے وائرس کی پہچان کی جاسکے گی۔نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین طبی تحقیق کے حوالہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین مختلف اقسام کی ویکسین بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔نیکسٹ جنریشن سکواینسر تھیلیسیمیاء اور پری نیٹل جیسی بیماریوں کی تشخیص میں انتہائی کارآمدثابت ہوگا۔انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نیکسٹ جنریشن سکواینسرکے حوالہ سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ مختلف پراجیکس پر کام کرے گا۔ نیکسٹ جنریشن سکواینسرکوروناوائرس کی مختلف اقسام میں مبتلا مریضوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ میں معاون ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے پاکستان میں جدیدترین نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین لانے کیلئے خصوصی کاوش پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کو شاباش دی۔