لاہور(نامہ نگار)میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں پولیس نے مزید 10 مرکزی ملزموں کی شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد گرفتار مرکزی ملزموں کی تعداد31ہوگئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا پولیس اب تک 112 مشتبہ افراد کو حراست میں لے چکی ہے جبکہ گرفتار ملزموں کو ملتان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیااور عدالت نے تمام ملزموں کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان نے آرپی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو میاں چنوں واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا تفتیش کے تمام مراحل کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مل کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
سانحہ میاں چنوں‘ مزید 10 مرکزی ملزم گرفتار: 15روزہ جسمانی ریمانڈ
Feb 16, 2022