راولپنڈی+چنیوٹ(محبوب صابر+نمائندہ نوائے وقت) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی پر ویز خان نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس میں گرفتار خاوند کو تھانہ چناب نگر پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس سے آئندہ تاریخ پیشی پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا، عدالت میں تھانہ چناب نگر پولیس حکام نے درکواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ چناب نگر میں 26مئی 2014ء میں امریکن نیشنل ڈاکٹر مہدی علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کی تحقیقات ہو رہی ہیں اس کیس مین رضوان حبیب نامی شخص سے تفتیش کرنا ہے جو تھانہ مورگاہ میں درج قتل کیس میں گرفتار ہے ، استدعا ہے کہ ملزم رضوان حبیب کو تھانہ چناب نگر پولیس کی تحویل میں دیا جائے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ان کی تحویل میں دے دیا، تھانہ چناب نگر پولیس نے ملزم رضوان حبیب کو تحویل میں لے لیا، اس حوالے سے تھانہ چناب نگر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر فرخ نے بتایا کہ ڈاکٹر مہدی علی کو قتل کرنے کامقدمے درج ہے جس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں رضوان حبیب تفتیش کرنا ہے ،ملزم آج مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
وجیہہ سواتی قتل کیس،گرفتار خاوند کو تھانہ چناب نگر پولیس کی تحویل میں دیدیاگیا
Feb 16, 2022