افغانستان میں انسانی المیہ ٹلا نہیں،اکنامک کرائسس آیا تو پوری دنیا بھگتے کیی،اعزاز چودھری

Feb 16, 2022


اسلا م آبا د (فر حا ن علی )ڈائر یکٹر جنرل  انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز و سابق سفیر اعزاز احمد چو ہد ری نے کہا ہے اگر افغانستان میں اکنا مک کرائسس آتا ہے تو اس کے اثرات پو ری دنیا بھگتے گی جو پیسے افغانستان کو ملنے ہیں وہ افغان عوام کے پیسے ہیںاگر بین الاقوامی پا بند یا ں رہتی ہیں تو اس کا نقصان پو رے خطے پر ہو گا۔نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی و سابق سفیر اعزاز احمد چو ہد ری نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ ٹلا نہیں ہے ابھی اس پر بہت کام کر نے کی ضرورت ہے ۔ پا کستان نے افغانستا ن میں انسانی بحران میں سے نمٹنے کے لئے وزرائے خارجہ کا نفر نس منعقد کر کے ایک مثبت قدم اٹھا یا ہے دنیا کے دیگر ممالک بھی افغانستا ن کی مد د کر نا چاہتے ہیں کیو نکہ انسانی بحران سے معاملا ت بگڑ گئے تو اس کے اثرات پو ری دنیا پر ہو ں گے ۔ امر یکہ کے متعلق فیصلے کے جو ڈیشل فیصلے آنے ہیں اگر اس طر ح کی بین الاقوامی پا بند یا ں رہتی ہیں تو اس کا نقصان پو رے خطے پر ہو ں گے ۔انہو ں نے کہا کہ طا لبا ن حکومت کو ڈی فیکٹو تو سارے مانتے ہیں لیکن ان کو ڈی جیورے ماننے کیلئے بھی غورو فکر کر رہے ہیں اگر طا لبا ن کے ساتھ کو شش کر یں جو وعدے کیے ہیں وہ پو رے کر یں کیو نکہ کچھ کا م طا لبا ن حکو مت کو کر نا ہے اور کچھ کا م دنیا کو بھی کر نا ہے ۔جو وعدے طالبا ن حکو مت نے کیے تھا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کریں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے افغان سر زمین کسی کو استعما ل نہیں کر نے دیں گے ،اسی طر ح بین الاقوامی برادری کو چاہیے افغانستا ن کی مو جو دہ طا لبا ن حکو مت کو فوائد دے کر ان کی مد د کر یں ۔

مزیدخبریں