ریاض (اے پی پی)سعودی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کی بچھائی ہوئی 3 لاکھ 20 ہزار 558 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں بارودی سرنگ صاف کرنے کے سعودی پراجیکٹ (مسام) نے یمن میں فروری کے دوسرے ہفتے میں ایک ہزار 812 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔بارودی سرنگوں میں 116 اینٹی پرسنل، ایک ہزار 398 ٹینک شکن، 224 بغیر دھماکے والی جبکہ 74 دھماکہ خیز ڈیوائس شامل تھیں۔