اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئر عمر ایوب کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری کاغذ کا عکس شیئر کیا گیا اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 2011سے2012تک پاکستان گرے لسٹ میں رہا جبکہ 2012سے 2013 تک پاکستان کو بلیک لسٹ میں رکھا گیا مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو پہلے سال 2013سے 2014تک پاکستان بلیک لسٹ میں رہا جس کے بعد 2014میں پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال کر گرے لسٹ میں کردیا گیا2015سے ن لیگ حکومت کی بہترین کارکردگی کے باعث ن لیگ کی حکومت کے خاتمے تک یعنی 2018تک پاکستان کو وائٹ لسٹ میں رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے2018میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سے یعنی2018سے لیکر آج تک یعنی 2022تک پاکستان تاحال گرے لسٹ میں ہی موجود ہے جو حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
گرے لسٹ میں رہناحکومتی کا رکردگی کا منہ بو لتا ثبوت ، اسحاق ڈار
Feb 16, 2022