30ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسروںکاسیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور(نامہ نگار) 30ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا۔ وفد میں پاکستان ایڈمنسٹر یٹیوسروس،پولیس سروس،ریلویز،فارن سروس، کسٹمز اورآڈٹ اینڈاکاونٹس کے19ویں سکیل کے 15افسران شامل تھے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دودہ بھی کروایا گیا۔ وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ای چالان کے نظام بارے بتایا گیا۔ افسران کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ویمن سیفٹی ایپ اور لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ 15 ایمرجنسی کالز کو ریگولیٹ کرکے پنجاب بھر میں پولیس رسپانس ٹائم بہتر بنارہے ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بدولت لاہور ماضی کی نسبت زیادہ محفوظ اور پرامن شہر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...