لاہور(نامہ نگار) لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کے چھریوں کے وار کر کے 35 سالہ اعظم کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ سی پی او فیاض احمد دیو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر نے کی ہدایت کی ہے۔