فیس بک لائیو کھلی کچہری ،ملازمین اورشہریوںکے مسائل سنے

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ میاں طارق لطیف نے گذشتہ روز اپنے آفس لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین اور عام لوگوں کے ریلوے سے متعلق ضروریات اور مسائل سنے۔ کھلی کچہری کا انعقاد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احکامات اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی خصوصی ہدایت پر کیاگیا۔ڈی ایس ریلوے نے 4 شکایات کو ریلوے پالیسی کے مطابق حل کرنے کی ہرممکن یقین دہانی کروائی جبکہ 4 شکایات کو موقع پر ہی حل کردیا گیا۔انہوںنے کہا کہ فیس بک کھلی کچہری عوام کے درمیان براہ راست رابطے کا بہترین فورم ہے۔

ای پیپر دی نیشن