لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ایجنڈے پاکستان کے نظریہ اساسی پر حملہ آور ہیں ۔ مادرِ وطن کی حفاظت کریں گے، بانیانِ پاکستان کے خوابوں کو چکنا چور نہیں ہونے دیں گے ملک گیر ماتمی احتجاج کا مقصد تحریکِ پاکستان اور دفاعِ پاکستان کی قربانیاں رائیگاں ہونے سے بچانا ہے۔ نظریہ پاکستان سے محبت رکھنے والا ہر شہری ماتمی احتجاج کا حصہ بنے گا۔ آئے روز جلاؤ گھیراؤ کے واقعات قوم کا سر شرم سے جْھکا رہے ہیں ۔