یوم ولادت حضرت علیؓ پر کانفرنس، عبدالخبیر آزاد، مہندر پال، عاصم محمود شریک 

Feb 16, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) عالمی امن اتحاد کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل حضرت علی المرتضی ؓ امن کانفرنس الحمرا ہال میں علامہ مشتاق حسین جعفری کی زیر صدارت ہوئی جس میں علامہ سید افتخار حسین نقوی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، پیرحبیب عرفانی اور علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے پروفیسر سید محمود غزنوی، قبلہ قاسم علی قاسمی، مفتی سید عاشق حسین، علامہ اصغر عارف چشتی، بابا محمد شفیق بٹ، چوہدری محمد ارشد گجراورچوہدری صغیر عباس ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت علی ؓکی سیرت و کردار پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔ان کی تعلیمات پر چل کر ہم اپنے باہمی اختلافات کو ختم کرکے دنیا کو امن دے سکتے ہیں۔ تمام مسالک کے قائدین مشائخ کو ملکر حضرت علی المرتضی کی تعلیمات کو فروغ کے لئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔نوجوان نسل کو حضرت علی المرتضی کی تعلیمات سے آگاہی کے لیے نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں