لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ پی ایس ایل 7 کے 21 ویں میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عماد وسیم پر میچ فیس کا5 فیصد جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے عماد نے نامناسب انداز اپنایا تھا۔ جس کے باعث وہ ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔بائولر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔