پی ایس ایل ٹیموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: سی سی پی او

Feb 16, 2022

لاہور(نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ سیون میںپشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان میچ کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھرپورسکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان اور سی ٹی او لاہور منتظر مہدی سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو اور سینئر پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کی سکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں