راولپنڈی(جنرل رپورٹر)خصوصی احتساب عدالت نمبر 2کے جج محمد سعید اللہ نے سونے کے کارروبار کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے کے ریفرنس میں ملزم عاطف قیوم کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 17فروری تک ملتوی کر دی ہے، نیب حکام نے ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کیا، جس میں ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سونے کا منافع بخش کارروبار کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 3کروڑ 82لاکھ روپے کا فراڈ کیا ، گزشتہ روز فاضل عدالت ریفرنس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی۔