کراچی(کامرس رپورٹر)ملک میں الیکٹریکل مشینری کی پیداوارکے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں الیکٹریکل مشینری کی پیداوارکے شعبہ میں31.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 91.11 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں الیکٹریکل مشینری کی پیداوارکے شعبہ میں 60.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر 2022 میں الیکٹریکل مشینری کی پیداوارکے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 1.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔
الیکٹریکل مشینری: براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میںکمی
Feb 16, 2022