کراچی(نعیم اختر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے صوبائی نائب صدر اور شہباز شریف سیکرٹریٹ بلدیہ ضلع کیماڑی کے انچارج خواجہ غلام شعیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ان ہائوس تبدیلی ملک و قوم کے قومی مفاد میں ہے اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہوکر نااہل حکمرانوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ قوم کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ پرانے دوستوں چوہدری شجاعت برادران سے ملاقات سے ملکی سیاست پر مثبت نتائج مرتب ہونگے۔انہو ںنے کہا کہ جمہوریت پسند اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی حامل مذہبی و سیاسی جماعتوں کا حکومت کے خلاف ایک ایجنڈے پر متفق ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ نااہل حکمرانوں کے دن گنے جاچکے اب انہیں جانا ہی ہوگا۔
پارلیمنٹ میں ان ہاوس تبدیلی ملک و قوم کے مفاد میں
Feb 16, 2022