مظفر گڑھ، خان گڑھ(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر محمد فیاض سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ حکومت متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے یہ بات انہوں نے این آئی ایچ اور پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جانب سے بیماریوں کی تشخیص علاج اور سرویلینس سے متعلق آئی ڈی ایس آر پروگرام کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او نے کہا کہ آئی ڈی ایس آر پروگرام کے تحت ڈاکٹر کو نہ صرف تیس بیماریوں سے متعلق تشخیص علاج پبلک ہیلتھ لیبارٹری کے استعمال کے بارہے مکمل آگاہی دی جائے گی بلکہ علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات آٹھائے جائیں گے اس موقع پرنادیہ نثار ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن انالسٹ نے کہا کہ متعدی بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر حمزہ تنویر پبلک ہیلتھ پروفیشنلز این آئی ایچ محمد کاشف آئی ٹی پروفیشنل نے شرکاء کو لیکچر دئیے ۔
متعدی بیماریوں کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں: سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ
Feb 16, 2022