شرم و حیا، مسلم معاشرے کی پہچان، ویلنٹائن ڈے یوم بے حیائی: علی حسن گیلانی

Feb 16, 2022

بند بو سن( خبر نگار)  ایم پی اے سید علی حسن گیلانی  نے میڈیا سے ویلنٹائن ڈے کے حوالے تفصیلی گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ شرم و حیا، عفت و عصمت اور پاکدامنی مسلم معاشرے کی پہچان اور اہل اسلام کا طرہ امتیاز ہیں جبکہ ویلنٹائن ڈے یوم بے حیائی اور ناجائز و نام نہادمحبت کے غیراخلاقی اظہار کا نام ہے۔علی حیدر گیلانی  نے مزید کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اس دن کی مخالفت اور مذمت کرنا ہمارے لئے ضروری ہے ،یہ ہمارے دینی فرائض میں شامل ہیں کہ ہم اپنی اسلامی اقدار و روایات کی حفاظت کریں۔

مزیدخبریں