کراچی(اسپورٹس رپورٹر) تجربہ کار لیگ اسپنر نے گزشتہ سیزن میں دہلی کیپیٹلزکی نمائندگی کی تھی، لیکن اس مرتبہ وہ کسی بھی فرنچائز کے اعتماد پر پورا نہ اتر سکے۔انڈین پریمئیر لیگ کے میگا آکشن میں مجموعی طور پر 600کھلاڑیوں کو بولی کے لئے پیش کیا گیا تھا، مگر فرنچائزز نے صرف 204 کھلاڑیوں پر بولی لگائی۔ باقی 396 کھلاڑیوں کو گھر کی راہ لینی پڑی۔لیگ اسپنر امیت مشرا کی میگا آکشن میں 1.50کروڑ روپے کی بنیادی قیمت رکھنی گئی تھی، مگر بدقسمتی سے وہ کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔امیت مشرا کو امید تھی کہ انہیں دہلی کیپیٹلز کی ٹیم اپنے اسکواڈ کا حصہ بنائے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا ، اس ناروا سلوک پر سوشل میڈیا پر امیت مشرا نے ڈھکے چھپے انداز میں شکایت کی۔ نیلامی کے بعد دہلی کیپٹلز کے شریک مالک پارتھ جندل نے ٹویٹ کیا کہ یہ فرنچائزی زندگی بھر ان کے ساتھ ہے۔اسی کا جواب دیتے ہوئے دائیں ہاتھ کے لیگ بریک گیند باز مشرا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا : ٹیم کو میں نے جو خدمات دی ہیں ، اس کیلئے شکریہ پارتھ جندل ، حقیقت میں میں بہت خوش ہوں ، لیکن میں ابھی ختم نہیں ہوا ہوں ۔ میں ضرورت پڑنے پر دہلی کیپیٹلز سے جڑنے کیلئے تیار ہوں ۔
تین مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنیوالے اسپنر امیت مشرا بھی آئی پی ایل سے باہر
Feb 16, 2022