اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن کے قائم کردہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) نے باقاعدگی سے ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پروجیکٹس پر کام کا اآغاز کر دیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اس حوالے سے پی ایم یو مشینوں کی خریداری کے حوالے سے پروجیکٹ پلان ٹائم لائن کے ساتھ مرتب کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں مشینوں کی پائلٹ ٹیسٹنگ کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کی جائے گی۔ اور اس حوالے سے ای او آئی اور آر ایف پی کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ اس کے بعد مشینوں کی خریداری کے لیے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا اور پی پی آر اے قوانین کے تحت قومی یا بین الاقوامی فرم سے مشینوں کی خرایدی عمل میں لائی جائے گی۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ سے متعلق رپورٹ اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی تین کمیٹیوں نے تیار کی ہے جو اس کے تکنیکی، مالی اور قانونی پہلوؤں پرمشتمل ہے۔
اوورسیز ووٹنگ
پی ایم یو کا ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پراجیکٹس پر کام کا آغاز
Feb 16, 2022