اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کسٹمزنے گوادر میں منشیات255 کلوگرام افیون برآمد کر لی ، پاکستان کسٹمز نے کار روائی میں طویل تعاقب کے بعد گانز میں منشیات کو قبضے میں لے لیا۔ گشت کے دوران کسٹمز عملے نے جیوانی کے آس پاس ایک کور کار کورکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم، گاڑی کے ڈرائیور نے رفتار تیز کی اور گاڑی کو لے جانے کی کوشش کی جس کا تعاقب کیا گیا اور گانز کے مقام پر اسے روک لیا۔ گاڑی کا ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔تاہم گاڑی کی مکمل تلاشی کے نتیجے میں 255 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات کو بعد ازاں کسٹم ہاؤس گوادر منتقل کر دیا گیا۔ اس کلکٹریٹ نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی گئی گاڑی کے ساتھ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔ چیف کلکٹر کسٹمز (بلوچستان) محمد صادق اور کلکٹر آف کسٹم، گوادر چوہدری محمد جاوید نے کسٹم اسٹاف کے کارنامے کو سراہا ہے اور انہیں منشیات کی ضبطی پر مبارکباد دی ہے۔
افیون برآمد