اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر سپورٹس اکانومی کو مضبوط کیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت سندھ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہے، سندھ حکومت کو بھی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت کراچی میں نوجوانوں میں3ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ سندھ بھر کے نوجوانون میں 8 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صحافی اور کیمرا مین بھی اس پروگرام کے تحت قرض حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح صحافی وظائف اور کھیلوں سمیت کامیاب جوان پروگرام کی تمام سکیموں کا حصہ بن سکتے ہیں۔ نوجوانوں نے زرعی شعبہ کے لئے اڑھائی ارب روپے کے قرض سے 2ہزارٹریکٹر خریدے ہیں۔ اس سکیم کے تحت 10 ہزار ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے۔
عثمان ڈار