بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 ، پاکستان میں سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا 

 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ )بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی شان و شوکت کے بعد پاکستان میں موسم سرما کے کھیلوں کی تقریبات جس میں سنو اینڈ  سکینگ گیمز  زور پکڑ رہے ہیں۔گوادر پرو  کے مطابق   آزاد جموں کشمیر ( اے جے کے ) میں وادی نیلم کی گنگا چوٹی، ارنگ خیل میں تین روزہ سرمائی کھیلوں کا مقابلہ ہوا۔ مالم جبہ، چترال اور کے پی کے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگ موسم سرما کے کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے جوش و خروش کے ساتھ اس جگہ پر پہنچے جو کہ جاری شاندار بیجنگ سرمائی اولمپکس نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی۔ پاکستان کے علاوہ افغانستان سے بھی شائقین نے کھیلوں میں حصہ لیا اور  سنو گیمز سے اپنے شوق اور لگن کا اظہار کیا۔ محکمہ سیاحت و کھیل آزاد کشمیر اور حسین انٹرپرائزز (ایجنسی) کے اشتراک سے وادی نیلم میں دنیا کے سب سے خوبصورت برف کے میدان میں شروع ہونے والے سرمائی کھیلوں کے میلے نے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 میں عوام کی دلچسپی کو بڑھایا۔ لڑکوں کی چھ ٹیمیں اور تین ایونٹ میں لڑکیوں کی ٹیمیں الپائن اسکیئنگ، اسنو بورڈنگ اور آئس اسکیٹنگ میں مصروف تھیں۔
سرمائی اولمپکس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...