ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) و سیکرٹری ڈی پی ایس ننکانہ میڈم جنت حسین نیکوکارا نے کہا ہے کہ ماوں کو چاہیے کہ وہ بچوں میں محنت ، ایثار ، قربانی اور دیانتداری کی ابھی سے عادت ڈالیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر بڑے انسان بنیں اور ملک وقوم کی تعمیرو ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کیساتھ والدین کیلئے فخر کا باعث بن سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ایس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی سالانہ تقریب میں والدین سے خطاب کرتے کیا۔