شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ فاروق آباد روڈ ماچھیکے کے قریب متعدد آئل کمپنیوں کے ڈپو ہیں اور ان ڈپوئوں کے ساتھ غیر قانونی ڈبہ سٹیشنز موجود ہے جہاں آئل ٹینکروں سے پٹرول اور ڈیزل چوری کئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے اور وہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات اور آتشزدگی کے خوفناک واقعات بھی رونما ہو چکے ہے مگر کسی بھی حکومتی ادارے سول ڈیفنس، وزارت پٹرولیم نے اس امر پر کوئی توجہ نہیں دی ایک سال قبل ضلعی انتظامیہ نے ان غیر قانونی ڈبہ سٹیشنز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو ختم کیاتھا مگر چند دنوں بعد یہ ڈبہ سٹیشنز دوبارہ قائم ہو گئے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئل ٹینکر میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے شخص کے قتل کا مقدمہ آئل ٹینکراور ڈبہ سٹیشن کے مالک کیخلاف درج کر کے انہیں فوری گرفتار کیا جائے سروے میں شہریوں نے کہا کہ آئل ٹینکروں کی بہتات اور ان کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر آئل ٹینکر سڑکوں کے کنارے کھڑے ہوتے ہے شہریوں نے کہاکہ آئل ڈپوئوں میں داخل ہو نے کا روٹ تبدیل کیا جائے اور فاروق آباد روڈ کی بجائے ڈپوئوں کے عقب سے نئی سڑک بنائی جائے۔
شیخوپورہ : غیر قانونی ڈبہ سٹیشنز قائم‘ ٹینکروں سے پٹرول ‘ ڈیزل چوری کا انکشاف
Feb 16, 2022